La Ligne d’urgence est opérationnelle 24h/24, 7j/7. Si vous avez besoin d’aide, appelez le 1 833 900-1010 ou utilisez la fonction Tchat sur ce site internet.

Ourdou -ہم سے رابطہ کریں

اگر آپ کو لگتا ہےکہ آپ انسانی استحصال (Human trafficking)کا شکار ہو سکتے ہیں یا آپ کا خیال ہےکہ کوئی اور ہو سکتا ہے، تو ہم مدد کر سکتے ہیں۔ ہاٹ لائن رسپانس ایڈووکیٹس 24/7/365 دستیاب ہیں اور 200 سے زائد ز بانوں میں مدد دستیاب ہے۔ ہاٹ لائن کال کرنے والوں کو کینیڈا بھرکی کمیونٹیوں میں مقامی سروس فراہم کرنے والوں اور/ یا ہنگامی خدمات سے منسلک کر سکتی ہے۔

کال کر یں:  1010-900-833-1

آپ ہمیں hotline@ccteht.ca پر ای میل بھی کرسکتے ہیں۔ ہاٹ لائن و یب سائٹ/ یو آر ایل لنکس یا اٹیچمینٹس کو نہیں کھولتی۔ براہِ
مہر بانی، ای میل میں، اپنی تشو یش سے متعلق تمام معلومات بیان کر یں۔

اطلاعات دینا

اگر آپ انسانی استحصال کےکسی ممکنہ معاملےکی اطلاع دینا چاہتے ہیں، تو براہِ مہر بانی 1010-900-833-1 پرکال کر یں ، یا اطلاع کو آن لائن جمع کروائیں۔

کینیڈین ہیومن ٹر یفکنگ ہاٹ لائن کے ساتھ تمام کمیونیکیشن سختی سے رازدارانہ ہے۔ ہماری پرائیو یسی پالیسی یہاں پڑھیں۔

انسانی ٹر یفکنگ کیا ہے؟

انسانی ٹر یفکنگ فوائد حاصل کرنےکیلئے انسانوں کا استحصال ہے۔ ٹر یفکنگ متعدد شکلوں میں موجود ہو سکتی ہے اور عام طور پر متاثرہ افرادکو طاقت، جبر، دھوکہ دہی اور/ یا اعتماد، طاقت یا اتھارٹی کے غلط استعمال کے ذر یعے جنسی خدمات یا مزدوری فراہم کرنے پر مجبورکیا جاتا ہے۔ اسی لئے انسانی ٹر یفکنگ کے نتیجے میں متاثرہ افرادکو معنی خیز جسمانی، نفسیاتی، اور جذباتی صدمےکا سامناکرنا پڑتا ہے۔

عام من گھڑت کہانیوں کے باوجود، انسانی ٹر یفکنگ کیلئے ضروری نہیں ہےکہ متاثرہ افراد قومی سرحدیں عبورکر یں۔ اس کا ارتکاب کوئی ایک فرد، کوئی گروہ، یا کسی مجرمانہ نیٹ ورک کے ذر یعہ ہو سکتا ہے۔ کوئی کمپنی یا ایمپلائر بھی اس کا مرتکب ہو سکتا ہے۔

جنسی ٹر یفکنگ کی عام علامات یہ ہیں:

  • کسی کےکنٹرول میں ہونا، کوئی ان کیلئے بول رہا ہے
  • مالی وسائل سے بڑھ کر نیا یا مہنگا سامان/نقدی پاس ہونا
  • بدسلوکی، غذائی قلّت اور/ یا منشّیات کے استعمال کے نشانات
  • پیسے، فون یا شناختی دستاو یزات تک کوئی رسائی نہ ہونا
  • اسکر پٹڈ، مضحکہ خیز یا گھڑے گھڑائے جوابات
  • خوفزدہ، بے چین، دفاعی، مخفی رہنا
  • خاندان/ دوستوں سے منقطع ہونا
  • نئے دوستوں کا گروپ، نئے پیارکی دلچسپی

لیبر ٹر یفکنگ کی عام علامات یہ ہیں:

  • تھوڑی یا بغیر تنخواہ کام کرنے پر مجبور
  • ایمپلائر نے شناختی دستاو یزات اپنے پاس رکھی ہوئی ہیں
  • ملازمت اس سے مختلف ہے جس ملازمت کا وعدہ کیا گیا تھا
  • زندگی کے حالات غیرمعیاری یا خطرناک ہیں
  • بدسلوکی، غذائی قلت، ناقص ذاتی حفظان صحت کے آثار دکھائی دیتے ہیں
  • خوف زدہ، بے چین، الگ تھلگ
  • محدود نقل و حرکت، کسی کےکنٹرول میں ہونا
  • قرض اور/ یا غیر قانونی بھرتی کی فیس واپس کرنے پر مجبور

گھر یلو جبری کام کی عام علامتیں یہ ہیں:

  • ایمپلائر تنخواہ کا کچھ حصہ ادا نہیں کرتا یا کوئی بھی تنخواہ ادا نہیں کرتا
  • کام کے اوقات ز یادہ ہیں اور مزدوری کے قوانین کے مطابق نہیں ہیں، بشمول اوورٹائم تنخواہ میں کمی،کوئی وقفہ یا کوئی چُھٹّی نہیں، اور سونےکا وقت ناکافی ہوتاہے
  • اُجرت، گھنٹے، اور/ یاکام کی مقداراور نوع و یسے نہیں ہیں جو معاہدے، ملازمت کے اشتہار، یا بھرتی کے دوران بتائےگئے تھے
  • ایمپلائر ملازم کی شناختی دستاو یزات لےلیتا ہے
  • ایمپلائر ضرور یات تک رسائی دینے سے انکارکر دیتا ہے جیسےکہ صاف اورنجی رہائشی کوارٹرز، صحت بخش غذا، اور طبّی دیکھ بھال
  • ایمپلائرملازم کو خاندان، دوستوں، پڑوسیوں، اور بیرونی رابطوں جیسےکہ بینک، میڈیکل کلینکس، اور مذہبی خدمات تک رسائی سے دُورکر دیتا ہے یا اس کو محدودکر دیتا ہے
  • ایمپلائر ملازم کو جذباتی طور پر دھمکیاں دیتا اورجوڑ توڑکرتا ہے جس میں اس کے و یزےکی حیثیت، امیگر یشن حکام، یا پولیس سے متعلقہ دھمکیاں بھی شامل ہیں
  • ملازم کو تقرری، سفر، اور اسی طرح کی چیزوں کے اخراجات اداکرنا پڑتے ہیں
  • ایمپلائر ملازم پر جسمانی اور/ یا جنسی حملہ کرتا ہے یا ملازم کو ہراساں کرتا ہے، یا ایساکرنےکی دھمکیاں دیتا ہے
  • ایمپلائر ملازم کے خاندان یا دوستوں کو نقصان پہنچانےکی دھمکیاں دیتا ہے
  • ملازم کوکام کرنےکی خطرناک صورتحال کا سامنا ہے